Featured Post

عقائد میں احتیاط کے تقاضے

عقائد میں احتیاط کے تقاضے 1 : یا محمد یا رسول اللہ کہنا شرک نہیں 2:  ایک شبہ اور اس کا ازالہ 3: اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری اور دعا ...

Saturday, March 17, 2018

Jaundice یعنی پیلیاء کا دیسی علاج

یرقان کے مریض کے لیے خوراک

ابتدائی علاج
موافق غذائیں: روٹی‘ نان‘ مونگ کی کھچڑی‘ ساگودانہ‘مولی‘ گنڈیریاں‘ آش جو‘ چاول‘ دودھ اور اس کی جملہ پروڈکٹس)بالخصوص اونٹنی کا دودھ بہت مفید ہے( کم چربی والا گوشت‘ دالیںخشک فروٹ‘ کسٹرڈ‘ ملک شیک‘ لسی‘ شہد کا متواتر استعمال‘ سالن میں کوکنگ آئل و مصالحہ جات کا کم استعمال۔

ناموافق غذائیں: بالائی‘ کریم‘ آلو‘ اروی‘ زیادہ مصالحہ جات‘ زیادہ گھی۔

سب سے پہلی تدبیر تو یہ ہے کہ مریض کو نسبتاً ٹھنڈے صافستھرے کمرے میں بالکل آرام سے لٹا دیا جائے۔ مریض ہر قسم کی دماغی اور جسمانی مشقت کوچھوڑ دے اور بالکل آرام کرے
دوسری تدبیر یہ ہے کہ صبح گاجر کا عمدہ مربہ صاف پانی سے دھو کر کھالیں اوپر سے ایک چائے کی چمچی سونف اور پانچ چھوٹی الائچیاں کچل کر ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان کر ذرا سی چینی ملا کر پی لیں۔ یہ سونف الائچی کی چائے دن میں تین بار پئیں۔
تیسری تدبیر یہ ہے کہ پیٹھا کدو یا کسی بھی قسم کا کدو قتلے کرکے شوربے دار پکائیں۔ مصالحے کے طور پر دھنیا‘ سفید زیرہ‘ ادرک‘ کالی مرچ‘ ہلکا سا نمک‘ لہسن ڈالیں۔ سرخ یا ہری مرچ یا کسی قسم کا بھی گرم مصالحہ نہ ڈالیں نہ کھٹائی ڈالیں۔شدید بھوک پر قتلے بھی کھالیں۔ شوربا بھی پی لیں بس اسی سے پیٹ بھرلیں مناسب تو یہی ہے کہ ایک دو روز تک تو اسیپر گزارہ کریں البتہ گرما‘ سردا‘ بیدانہ انار‘ کیلا‘ خربوزہ‘ گنڈیری گنا‘ تربوز وغیرہ بھی کھاسکتے ہیں مگر کسی قسم کا اناج نہ کھائیں پھر ایک دو دن کے بعد شدید بھوک پر چپاتی‘ دلیہ‘ مونگ کی دال چاول کی کھچڑی بھی کھاسکتے ہیں اور مولی‘ گاجر‘ کھیرا‘ لوکی‘ توری بھی بغیر مرچ گرم مصالحے کے پکا کر کھاسکتے ہیں۔ کمزوری محسوس کریں تو غذا کے ساتھ ہی خالص شہد بھی کھائیں۔
 جہاں پپیتہ میسر ہو وہاں پپیتہ بھی کھاسکتے ہیں اور اگر انگور کا موسم ہو تو صاف پانی سے دھو کر انگور بھی کھاسکتے ہیں۔ گلوکوز وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔ ان تدابیر سے یرقان کو فوراً افاقہ ہونے لگتا ہے اور اکثر و بیشتر مریض اپنے آپ کو بالکل ٹھیک محسوس کرنے لگتا ہے
ظاہری علامات آنکھوں اور پیشاب کا پیلا پن جاتا رہتا ہےخون کی رپورٹ بھی نارمل آنے لگتی ہے۔

 مولی کے پتوں کا رس نکالیں‘ جوان آدمی کیلئے یومیہ ایک پاؤ‘ دیسی شکر اس میں اتنی ملائیں کہ میٹھا ہوجائے‘ چھان کر ایک ہی وقت میں استعمال کریں۔ صرف ساتروز مسلسل استعمال کریں۔ 2۔

ارجن کے پتے مٹی کے برتن میں شام کو بھگوئیں۔ صبح مل کر چھان پی لیں۔ پھر صبح کو بھگو کر شام کو پئیں۔ 21 روز متواتر یہ نسخہ استعمال میں لائیں۔ 3

۔لوکی کے بیج کا دودھ سردائی بنا کر پیتے رہیں‘ پیلے یرقان کیلئے بہت مفید ہے۔ 4
۔ایک پاؤ میتھرے )میتھی نہیں( اور ایک پاؤ الائچی خوردلیں۔ دونوں کو اکٹھا پیس لیں۔ ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام ہمراہ دودھ استعمال میں لائیں۔


ایک پیالی دودھ میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل ایک ہفتہ تک پئیں۔

جگر کی بیماری کا شافی علاج اور مفید ٹوٹکے

 9,225
جگر جسے عربی زبان میں کبد اور انگریزی میں لیور کہتے ہیں جسم کا اہم ترین عضو ہے۔ جوانی میں جگر کا وزن تین سے چار پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔ یہ سارے جسم کا چالیسواں حصہ ہوتا ہے۔ اگر اس عضو میں کوئی خرابی واقع ہوتی ہے تو جسم کی مجموعی صورتحال میں بھی خلل و اقع ہوجاتا ہے۔ جگر کی خرابی سے معدہ کے افعال میں بھی ضرور خلل پڑتا ہے۔

امراض جگر کی علامت

جگر کی بیماری شروع ہوتے ہی کپکی سے بخار آتا ہے بعد میں بخار تو اُتر جاتا ہے لیکن جگر کی بیماری قائم رہتی ہے۔ بیماری جب آہستہ آہستہ پرانی ہوجاتی ہے تب جگر سخت اور پہلے سے بڑا ہوجاتا ہے جگر کی جگہ کو دبانے سے درد ہوتا ہے۔ زبان سفید، سر درد ، کمزوری، خون کی کمی ، بدہضمی ، قبض اور پیٹ میں گیس ہونا اس کی اہم علامت ہیں۔

امراض جگر سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

۱۔ زیادہ پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں۔
۲۔ زیادہ گوشت یا تیز مصالحہ دار غذاؤں سے احتیاط کریں۔
۳۔ ہر قسم کی نشہ آور چیزوں سے پرہیز کریں۔
۴۔ دھوپ میں دور دراز کا فاصلہ طے کرکے پانی فوراً نہ پئیں۔
۵۔ برف کا کثرت سے استعمال کرنا جگر میں ورم پیدا کرتا ہے۔ اس سے جتنا ممکن ہو گریز کریں۔
۶۔ غلیظ غذاؤں کا بکثرت استعمال جگر کے رنگ کو بدل دیتا ہے لہٰذا ایسے کھانوں سے دور رہیں۔
۸۔ جگر کے مریض کو گھی اور چینی بہت کم کھانی چاہئیے۔

امراض جگر کے آسان علاج

مناسب غذا استعمال نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں جگر اور معدہ صنیف ہوجاتا ہے۔اس مرض میں مفید چند گھریلو ٹوٹکو ں کو اپنا کر آپ اس مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں:
۱۔ جگر کے تمام امراض میں خصوصاً یرقان (پیلا یا کالا) میں یہ نسخہ انتہائی موثر اور مجرب ثابت ہوا ہے۔
شلجم کا سنی ایک تولہ
چھلکا ہڑ ہڑ زرد ایک تولہ
مھٹی ایک تولہ
کوزہ مصری تین تولہ
اسے باریک پیس کر صبح، دوپہر ، شام دو دو گرام خالی پیٹ استعمال کریں۔ اس کے ساتھ عرق کا سنی اور عرق مکو ایک ایک کپ پئیں۔ کھانے کے ساتھ موٹھی کا استعمال ضرور کریں۔

۲۔ ضعف جگر کے لئے
 شہد ڈھائی تولہ گائے کے دودھ شامل کرکہ ماستعمال کرنا مفید ہے۔
۳۔ جگر کے مریضوں کو بار بار گاجر کھانی چاہئیے۔ فرانس میں جگر کی بیماریوں کے لئے گاجر کو مفید سمجھا جاتا ہے۔
۴۔ یرقان میں آلو بخارہ، املی، دھنیا، نیلو فر نصف نصف چھٹا نک رات کو دو سیر پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ یہ پانی دن میں تین بار اچھی طرح ملا کار اور چھان کر پینا بہت مفید ہے۔
۵۔ مولی کے سبز پتوں کا پانی صبح کے وقت پینا ہر قسم کے یرقان پیلیا کے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔
۶۔ دھنیا، سونٹھ اورسیاہ نمک کا چورن دن میں تین بار استعمال کرنے سے بدہضمی دور ہوتی ہے اور جگر کو قوت اور چستی حاصل ہوتی ہے۔
جگر کے مریضوں کو پھلوں کا رس ، سلاد ، ہری سبزیوں کا رس ، ترش پھل، اننا س، موسمی نارنگی ، شہد ، کھجور، کشمش کو اپنی روز مرہ کی غذا کا حصہ بنانا چاہیے۔ تلی ہوئی چیزیں ، چائے ، کافی تیز مصالحہ والی اشیا ء اور تمبا کو نوشی بند کر دینی چاہئیے۔شراب جگر کے مریض کے لئے زہر ہے۔

جگر کے امراض کا روحانی علاج

آئیے شمس الدین کی کتاب سے ماخوذ جگر کے امراض میں مفید روحانی علاج پر نگاہ ڈالیں:
۱۔ بھنے ہوئے چنوں پر اول ، آخر ایک بار درود شریف کے ساتھ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ایک ایک بار یا تین تین بار پڑھ کر دم کرلیں اور تھوڑے تھوڑے کھاتے رہیں۔ یہ عمل (یرقان) کے لیے انتہائی مجرب ہے۔۲۔































1 comment:

  1. تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    تلبینہ کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
    تلبینہ کیا ہے، اسے کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ کن کن بیماریوں میں مفید ہے؟

    تلبینہ سے متعلق مکمل معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

    ReplyDelete